نیویارک ،جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ ،تمام پروازیں منسوخ

نیویارک ،جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ ،تمام پروازیں منسوخ

نیویارک(آن لائن) امریکا کے شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات کے بعد ایئر پورٹ خالی کرالیا گیا جبکہ تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ایئر پورٹ سیکیورٹی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 8 پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں تو مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، تاہم ابھی اس واقعے کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔فائرنگ کی اطلاعات کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایئر پورٹ کو خالی کرا گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم ابھی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوئے تھے۔

مزید : صفحہ اول