چند ٹکوں کی خاطر بکنے والے غداروں کو معاف نہیں کرینگے ، وز یراعلی بلوچستان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف چند ٹکوں کی خاطر بکنے والے غداروں کو معاف نہیں کرینگے،کراچی میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والے وکلا کی نجی ہسپتال میں عیادت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں لہٰذاچند ٹکوں کیلئے بکنے والے غداروں کو معاف نہیں کریں گے۔