وزیر کھیل سندھ کا لیگی وزراء کوپش اپس کا چیلنج ،عابد شیر علی ،طلال چودھری میدان میں آ گئے

وزیر کھیل سندھ کا لیگی وزراء کوپش اپس کا چیلنج ،عابد شیر علی ،طلال چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی جانب سے لیگی وزراء کو پش اپس کے چیلنج کے بعد عابد شیر علی ،رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری بھی میدان میں آگئے۔تفصیل کے مطابق وزیر کھیل سندھ نے پش اپس لگا کر ویڈ یو جاری کی اور ساتھ ہی لیگی وزراکو پش اپس کے مقابلے میں جیتنے کا چیلنج کردیا۔وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی بھی پیچھے نہ رہے اور جم میں پش اپس لگانے کی ویڈ یو جاری کرتے ہوئے محمد بخش مہر کو چیلنج کیا کہ وہ فیصل آباد آکر 100کلو وزن اٹھائیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سردار محمد بخش نے پش اپس کے چیلنج کے بعد مسلم لیگ ن کے وزراء کو پنجہ آزمائی کا بھی چیلنج کردیا۔ادھر طلال چوہدری نے سردار محمد بخش مہر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وزیر کھیل سندھ کو اپنی وزارت کے معاملات پر توجہ دینی چاہیے ،صوبے میں کھیلوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں بھی روزانہ جم جا تا ہوں لیکن مقابلہ عوامی خدمت کے میدان میں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ محمد بخش مہر جسمانی طور پر بھلے فٹ سہی لیکن دماغی طور پر ان فٹ ہیں.
پش اپس

مزید :

صفحہ اول -