بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( آن لائن ) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی جانب سے پاکستان کے جشن آزادی کو کشمیر کے لوگوں کے نام کرنے پر بھارت کی حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، بی جے پی نے عبدالباسط پر ایک بار پھر امن عمل کو سبوتاژکر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے ۔ بی جے پی کے ترجمان انیل گپتا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الباسط نے سفارتی حدود سے تجاوز کیا ہے اور ان کا بیان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔عبد الباسط نے جشن آزادی کو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے نام کرتے ہوئے ان کو بھرپور سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا یقین دلایا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت عبدالباسط کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے اور انہیں ملک سے نکال دینا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالباسط اس سے پہلے بھی ریڈ لائن عبور کرچکے ہیں اور یہ معاملہ حکومت نے نظر انداز کیا ہے انہوں نے کہا کہ عبدالباسط کے انداز سے ایسے لگ رہا ہے کہ وہ بھارت کو اشتعال میں لانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عبدالباسط کے اس رویئے کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -