بھارتی ترنگا وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جوتے پر آن گرا،دیکھ کر مسکرا دیں

بھارتی ترنگا وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جوتے پر آن گرا،دیکھ کر مسکرا دیں

سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر وزیراعلیٰ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ترنگا محبوبہ مفتی کی جوتے پر آ ن گرا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب جاری تھی اور جب مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم کشائی کی کوشش کی تو وہ ان کی جوتے پر آ ن گرا جس پر انھیں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن وہ مسکرا دیں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترنگا زمین پر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترنگے کی ’عزت افزائی‘ کی تصویر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : صفحہ اول