دہشتگردی ‘ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیپ پر عملدرآمد ضروری ہے ‘ علامہ ساجد نقوی

دہشتگردی ‘ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیپ پر عملدرآمد ضروری ہے ‘ علامہ ساجد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے حکومتی بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ دھشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے لیکن اس کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ مخزن العلوم الجعفریہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ اس پلان کو ناکام کرنے کے لیئے اس کا رُخ شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق اور تبلیغی مجالس کی جانب موڑا گیا ہم حق بجانب ہیں بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیئے پُر امن اقدامات کریں اگر مشکلات پیدا ہوئیں تو ذمہ دار حکمران ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس پلان کی خامیاں دور کر کے اس پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے پورا سچ سامنے لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کی وجہ سے ملک میں کئی مسائل نے جنم لیا ہے ان مسائل کی وجہ سے پورا ملک بے چینی کا شکار ہے مگر حکمران کسی قسم کے اقدامات کرنے کو تیار نہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دھشت گردی کو روکنے کے لیئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ 69 سال کو وجود آئے مکمل ہو گئے لیکن افسوس کہ آج تک پاکستان کو اس کے اساسی نکات کا جانب لوٹایا نہیں جا سکااس ملک میں ہزاروں لوگ دہشت گردی میں مارے گئے لیکن آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اُن کے قاتل کون ہیں ریاست کو تباہی کے دہانے پر کس نے پہنچایا اس کا ذمہ دار کون ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یوم آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرنا چایئے کہ قانون کی حکمرانی آئین کی بالا دستی میرٹ کا اطلاق اور انصاف کی فراوانی کو یقینی بنانا ہو گاانہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن یہ مت سمجھیں کہ ہم الگ الگ ہیں ہم ایک قوم ہیں اور ایک ہی رہیں گے کیوں کہ ہم نے یہ ملک بہت قربانیں کے بعد حاصل کیا ہے ملاقات کے وفود میں حیدر انقلابی , عابد علی, اعظم علی, اسلم رضا, محمد رضا ,محمد اکبر, عزیر رضا, محمد سجا,د محمد عابد ناصر صدیقی شریک تھے۔