ملکی استحکام کیلئے مسیحی برادری حکومت، پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، کامران مائیکل

ملکی استحکام کیلئے مسیحی برادری حکومت، پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، کامران ...

ملتان (سٹی رپورٹر) سینیٹر ووفاقی وزیر برائے ہیومن رائٹس کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے پوری مسیحی برادری حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ۔ مینارٹیز سپورٹس فیسٹیول قابل تحسین اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن کے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کوارڈینیٹر برائے اقلیت ثاقب دل آویز کو پہلے مینارٹیز سپورٹس فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی پرایوارڈ دیتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی فیسٹیول میں نمایاں کامیابی قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر ایم پی اے شکیل کھوکھر بھی موجود تھے ۔ کامران مائیکل نے ڈاکٹر ثاقب دل آویز کی دعوت پر کہا کہ وہ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے ۔

کامران مائیکل

مزید : ملتان صفحہ آخر