گرلز فاطمہ جناح کالج معصوم شاہ روڈ کے منصوبہ پر شعبہ آرکیٹکچرل کا اعتراض

گرلز فاطمہ جناح کالج معصوم شاہ روڈ کے منصوبہ پر شعبہ آرکیٹکچرل کا اعتراض

ملتان( سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز فاطمہ جناح کالج نزد معصوم شاہ روڈ کے منصوبے پر اعتراض لگ گیا‘ بتایا گیاہے کہ گورنمنٹ گرلز فاطمہ جناح کالج گرلز ہاسٹل کی عمارت میں قائم ہے ‘ ایچ ای سی نے از سر نو3منزلہ عمارت بنانے کا منصوبہ بنایا جس کے تحت فاطمہ جناح کالج کو عارضی طور علمدار (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

حسین کالج دولت گیٹ کی عمارت میں شفٹ کیا جانا تھا جبکہ علمدار حسین کالج کو عارضی طور پر ولایت حسین کالج معصوم شاہ روڈ میں شفٹ کیا جانا تھا ‘معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے پرشعبہ آرکیٹکچرل نے اعتراض لگا دیا ہے جس کے باعث یہ منصوبہ زیر التوا ہے ‘حکام کے مطابق بہت جلد اعتراض دور ہو جائے گا اور فاطمہ جناح کالج کی تعمیر شروع کر دی جائے گی ۔

فاطمہ جناح

مزید : ملتان صفحہ آخر