صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ‘ پہلے روز حاضری کم

صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ‘ پہلے روز حاضری کم

ملتان(سٹاف رپورٹر) موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولز و کالجز کھل گئے لیکن حاضری بہت کم رہی ‘ بوائز سکولوں میں حاضری 15فیصد(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

اور گرلز سکولوں میں حاضری 20فیصد تک رہی ‘ کالجوں میں بھی حاضری 15فیصد تک رہی ‘بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا وطالبات کی حالت غیر ہو گئی ‘ اس صورتحال پر طلبا وطالبات نے احتجاج کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ‘ اس بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سید منصور شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اوقات اور خاص طور یونیورسٹی اور تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئیے ‘ میپکو اپنا شیڈول اس طرح مرتب کرے کہ امتحان دینے والے طلبا وطالبات کو مشکلات اور پریشانی نہ ہو ۔

تعطیلات

مزید : ملتان صفحہ آخر