ناقص کارکردگی پر سکول سربراہوں کے تبادلے کا فیصلہ

ناقص کارکردگی پر سکول سربراہوں کے تبادلے کا فیصلہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ناقص کارکردگی کے حامل گریڈ 20کے سکول سربراہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزا کے طور پر ان کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کم انرولمنٹ ‘پنجم ‘ ہشتم ‘ نہم و دہم کے امتحانات میں ناقص کارکردگی ‘ طلباو (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

طالبا ت کے ڈراپ آؤٹ پرصوبے بھر کے 50ہزار سے زائد اساتذہ کو سزائیں دے چکا ہے ‘اس پر اساتذہ یونینز نے احتجاج کیا کہ صرف چھوٹے اساتذہ کو سزا دی جاتی ہے ‘ سکیل 19‘20کے اساتذہ کو کچھ نہیں کہا جاتا ‘اس پر محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے مثال قائم کرنے کے لئے ناقص کارکردگی کے حامل گریڈ 20کے سکول پرنسپلز کو سزا کے طور پر تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے ‘ انہیں دوسرے اضلاع میں تبدیل کر دیا جائے گا ‘ اس فیصلے پر گرلز و بوائز ہائر سیکنڈری سکولوں کے گریڈ 20کے پرنسپلز میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر