زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے متنازع الیکشن،اتحاد گروپ نے وائٹ پیپر جاری کردیا

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے متنازع الیکشن،اتحاد گروپ نے وائٹ ...

ملتان( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے متنازع الیکشن کے سلسلے میں پروگریسو لبرل فرینڈز اتحاد گروپ نے وائٹ پیپر جاری کر دیا‘ پروگریسو لبرل فرینڈز اتحاد گروپ کے رہنماؤں حر غوری ‘ نیاز لودھی اور دیگر کے مطابق کچھ شر پسند عناصر یونیورسٹی کی پر امن فضا کو خراب کرنے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

پر تلے ہوئے ہیں‘ملک صفدر کے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر اور ا ن کی ٹیم کی بے ایمانی اور دھاندلی کے باوجودایمپلائز پروگریسو لبرل فرینڈز اتحاد نے 10سیٹیں جیت لیں مگر بیساکھیوں کے سہارے الیکشن لڑنے والے بدمعاشی پر اتر آئے اور 9امیدواروں کی جیت کو ’’ڈکار‘‘ گئے ‘صرف ایک شیخ آصف لاہوری کی جیت کا اعلان کیا ‘پروگریسو لبرل فرینڈز اتحاد گروپ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ’’کارنامے ‘‘ دکھائے ‘ ملک صفدر نے اپنے ہی چیف سپورٹر اور ڈیپارٹمنٹ کے اسی اسسٹنٹ کو چیف الیکشن کمشنر بنایا جس نے پچھلے سال بغیر گنتی کئے پولنگ سے ووٹوں سے بھرا بکس اٹھالیا تھا‘ایسے افراد کو پریذائیڈنگ آفیسر بنایا گیا جن کی تصویریں بطور سپورٹر تھری ایم گروپ کے بینر پر لگی ہوئی ہیں ‘ان میں رانا عرفان‘ رانا جواہر‘حسنین بوسن ‘ حفیظ اسفند یار‘ گلزار ‘ محمد سہیل ‘ آفتاب احمد ‘ فراز گیلانی ‘ مستقیم ‘ناصر مصطفی اور غلام مصطفی اور دیگر شامل ہیں‘پروگریسو لبرل فرینڈز اتحاد گروپ کے مطابق دھاندلی کی انتہا دیکھیں کہ 80بیلٹ پیپر مکمل طور پر کینسل کر دئے گئے‘ہم نے دھاندلی پر واویلا کیا تو چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کا تمام ریکارڈ اٹھا کر اپنے گھر لے جانا چاہا تو ہم نے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیااور حکام موقع پر پہنچ گئے ‘مذاکرات کے بعدطے پایا کہ تمام ریکارڈ سیل کر دیا جائے ‘ جمعہ کو دوبارہ گنتی ہوگی اور اس کے بعد جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا مگر چیف الیکشن کمشنر نہ آیا اور ملک صفدر گروپ کی جیت کانوٹیفکیشن جاری کر دیااور بچپن سے مبتلا ناک کی بیماری کا بہانہ بناتے ہوئے ہم پر ناجائز پرچہ کرانے کی کوشش کی ‘پروگریسو لبرل فرینڈز اتحاد گروپ کے رہنماؤں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تشکیل شدہ کمیٹی پروفیسر سعید اختر ‘ ڈاکٹر مقرب اکبر‘ کرنل (ر) ابراہیم ‘ چیف الیکشن کمشنر‘ ملک صفدر‘ قمر سعید‘ محمد حر غوری اور نیاز لودھی کی زیر نگرانی دوبارہ گنتی کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ‘اب بھی اگر چیف الیکشن کمشنر نہ آیا تو ہم اس الیکشن کو متنازع قرار دیتے ہوئے کالعدم کرنے اور دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے ‘ واضح رہے کہ پروگریسو لبرل فرینڈز اتحاد گروپ کے رہنماؤں نے جار ی کردہ وائٹ پیپر میں مکمل تفصیل جاری کی ہے جس میں امیدواروں کے ووٹ بھی درج ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر