ملتان سمیت ، جنوبی پنجاب میں بجلی ، سوئی گیس ، کی طویل لوڈشیڈنگ ، دورانیہ 18گھنٹے سے متحاوز، شہری اذیت میں مبتلا
ملتان، رنگ پور، ڈاہرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ خبر نگار خصوصی + نمائندگان) ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا‘نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے زائد رہا‘ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی رہا ‘گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا‘ ہسپتالوں میں آٖپریشن متاثر ہوئے ‘شدید گرمی سے بچوں اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ‘ دریں اثناء میپکو ریجن میں شیڈول سے زائد بجلی بند کی جانے لگی ‘ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں فیڈرز کی بحالی و مرمت‘گرڈسٹیشنوں کی ششماہی مرمت‘پاور ٹرانسفارمرز کی اوورہالنگ اور روڈ سائیڈ کلیئرنس کے نام پر بجلی کی اضافی بند ش کا سلسلہ جاری ہے ‘ 4گھنٹے اس طریقے سے بجلی بند کرنے کے بعد شیڈول کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے‘صارفین اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے۔شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری ہے ۔گیس پا ئپ لا ئنوں میں سے گیس کی جگہ پا نی اور ہوا آنے لگی، شہر ی شد ید اذ یت کا شکا رسو ئی گیس انتظا میہ ٹھنڈے کمروں تک محدود سو ئی گیس انتظا میہ نے ملتان شہرمیں مصنوعی بحران پیدا کیا ہوا بااثر افراد نے ، سو ئی گیس انتظا میہ سے مل کراپنے پر یشر بڑ ھا ئے ہو ئے ہیں اور ان کو منتھلی دی جا تی ہے جس کی و جہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی کی جائے۔رنگ پور سے نامہ نگار کیمطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے میپکو حکام کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے غیر علاینہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈاہرانوالہسے نامہ نگار کیمطابق ڈاہرانوالہ اور اسکے گرد و نواح میں کئی روز سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گرمی اور حبس سے شہریوں کا برا حال ہے۔واپڈا حکام نے حکومتی اعلان کو ہوا میں اڑا دیا اور پہلے سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی عوام کی کثیر تعداد نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاہرانوالہ میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
لوڈ شیڈنگ