سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ مظفر گڑھ کے اہلکار گاڑی سے محروم سامان سائیکلوں پر لیکر پھرنے لگے

سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ مظفر گڑھ کے اہلکار گاڑی سے محروم سامان سائیکلوں پر ...

مظفر گڑھ (نامہ نگار) سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ مظفرگڑھ کے اہلکار گاڑی سے محروم ،بم ڈسپوزل کرنیوالے آلات اور (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

دیگر سامان بائیسکلوں پر لیکر پھرنے لگے۔سکواڈ کو ملنے والا ڈبل کیبن ڈالہ ضلعی انتظامیہ نے اپنے پاس رکھ لیا ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کی طرح مظفرگڑھ میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے اور بم کو ڈیفوز کرنے کیلئے سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ مظفرگڑھ کے اہلکاروں کو ڈبل کیبن ڈالہ دیا۔جو کہ ڈی سی او مظفرگڑھ نے اپنی تحویل میں لیکر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی کو دے دیا جنکی اپنی گاڑی گزشتہ تقر یبا ایک ماہ سے خراب ہے۔جبکہ گاڑی نہ ہونے کے باعث بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بائیسکلوں پر اپنے آلات اور دیگر سامان لیکر ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جسکا مظاہرہ 14اگست کو ڈی سی او مظفرگڑھ آفس میں ہونیوالی جشن آزادی کی تقریب میں دیکھنے میں آیا جب بی ڈی ایس کا عملہ سائیکلوں پر اسنیپ چیکنگ کیلئے ڈی سی او آفس آیا۔

بم ڈسپوزل

مزید : ملتان صفحہ آخر