ٹی ایم ایز سے گرانٹ اور ٹیکسوں بارے رواں اور گذشتہ مالی سال کے متوقع آمدنی کی تفصیلی رپورٹ طلب

ٹی ایم ایز سے گرانٹ اور ٹیکسوں بارے رواں اور گذشتہ مالی سال کے متوقع آمدنی کی ...

ملتان (خبر نگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے ترقیاتی ‘ غیر ترقیاتی گرانٹ اور ٹیکسوں کے حوالے سے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

گذشتہ مالی سال اور رواں مالی سال کی متوقع آمدن بارے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اس ضمن میں صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹر کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال 2015-16 کے دوران ترقیاتی اور غیر ترقیاتی گرانٹ کی مد میں ٹی ایم ایز کو کتنی آمدن حاصل ہوئی جبکہ رواں مالی سال 2016-17 کے حوالے سے مذکورہ مد میں بجٹ میں متوقع آمدن بارے جو ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اس بارے تفصیلات جلد از جلد فراہم کی جاتیں ۔

ٹی ایم ایز

مزید : ملتان صفحہ آخر