قندیل بلوچ قتل کیس ‘ 2 ملزموں کا مزید5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ 2 ملزموں کا مزید5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان (خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث 2 ملزموں کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز انچارج ہومی سائیڈ سرکل تھانہ مظفرآباد عطیہ ناہید کی جانب سے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے ملزم بھائی وسیم کے ساتھ آنے والے ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط اور مقتولہ کے رشتہ دارظفرکوعدالت پیش کیاگیا پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ بین الاقوامی شہرت اختیار کر چکاہے اس لئے مذکورہ ملزموں کوگرفتارکیا گیا ہے جن سے تفتیش کرنی باقی ہے اس لئے ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا جائے۔

ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر