پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی ‘ 39 ملزم پکڑ لیے

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی ‘ 39 ملزم پکڑ لیے

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم خالد حسین کے قبضہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سے 09لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان محمد نوید اور عبدالجبار کے قبضہ سے 30لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم ممتاز کے قبضہ سے 1425گرام بھنگ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم اشفاق کے قبضہ سے 1600گرام چرس، پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم شاہد کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم مقبول کے قبضہ سے 225گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم کامران کو 48پتنگیں فروخت کرتے، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد بلال کو 14پتنگیں فروخت کرتے جبکہ ملزم فراز سلیم کو 20پتنگیں فروخت کرتے، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم تیمور کو 187پتنگیں معہ 02عدد گوٹے ڈور کے فروخت کرتے اور ملزم رمضان کو 200پتنگیں معہ 02گوٹے ڈور کے فروخت کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان واحد، تنویر ، اسلم ، جہانگیر ، بلال ، فرحان اور سلیم کو تاش جواء کھیلتے جبکہ وکیل ، احمد اور شکیل کو پرچی جواء کھیلتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ملتان پولیس نے17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کاروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر