خانیوال ‘ ڈاکٹروں کی غفلت سے 47 سالہ خاتون ‘ ایمرجنسی میں دم توڑ گئی ‘ موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے 8 افراد زخمی

خانیوال ‘ ڈاکٹروں کی غفلت سے 47 سالہ خاتون ‘ ایمرجنسی میں دم توڑ گئی ‘ ...

خانیوال (بیورو نیوز ) موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم 6 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

موجود ڈاکٹروں اور عملہ کی مبینہ غفلت 47 سالہ خاتون دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق خانیوال نواحی علاقہ فرید آباد میں روڈ زیر تعمیر تھا جس کے باعث ایک تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ الٹ گیا اور اس میں 6 خواتین سمیت 8 افراد بری طرح زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر ندیم ،ڈاکٹر ساجد اور ڈاکٹر فراز شکور سمیت دیگر عملہ کی مبینہ غفلت اور طبی امداد نہ دینے پر ببلی پارک کی رہائشی47 سالہ خاتون بشریٰ رحمان موقع پر ہی دم توڑ گئی لواحقین کے آنے پر تینوں ڈاکٹر ہسپتال سے فرار ہو گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر