ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز کا سانحہ کوئٹہ پر وکلاء سے تعزیت ‘ فاتحہ خوانی کی

ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز کا سانحہ کوئٹہ پر وکلاء سے تعزیت ‘ فاتحہ خوانی کی

ملتان (خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز نے سانحہ کوئٹہ پر وکلاء سے تعزیت اوردعائے مغفرت کی ہے۔اس سلسلے میں ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس عباد الرحمن لودھی،مسٹر جسٹس (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

خالد محمود ملک،مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمداورمسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا دورہ کیااور بار کے عہدیداران اور وکلاء سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کی جبکہ شہداء کوئٹہ کی مغفرت اور بخشش کے لئے سابق صدر سید اطہر حسن شاہ بخاری نے دعاکرائی۔ اس موقع پر صدر بار شیخ جمشید حیات، سیکرٹری جنرل چوہدری عمر حیات،صدرڈسٹرکٹ بارعظیم الحق پیرزادہ،ممبر پنجاب بار کونسل رانا عارف کمال نون،سینئر وکلاء رمضان خالد جوئیہ،ملک حیدر عثمان سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

مزید : ملتان صفحہ آخر