ریلوے ملتان کا کمرشل اراضی پر تعمیرات کرکے کرایہ پر دینے کا فیصلہ

ریلوے ملتان کا کمرشل اراضی پر تعمیرات کرکے کرایہ پر دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے ملتان کی کی ایک کھرب روپے سے زائد مالیت کی کمرشل جائیداد پردکانیں تعمیر کرکے کرائے پر دی جائیں گی جس کے باعث ریلوے کا خسارہ کم کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی بتایا گیا ہے کہ ریلوے ملتان ڈویژن کی حدود میں محکمہ کی قیمتی کمرشل اراضی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ناکارہ پڑی ہوئی ہے جس پر پہلے مرحلے میں دو ہزار دکانیں بنائی جائیں گی جبکہ بعد میں مزید بنائی جائیں گی جس سے ریلوے کو سالانہ قریباً10کروڑ روپے زائد آمدنی ہوگی ریلوے کی اراضی کمرشل کرنے کا مقصد چھوٹے سٹیشنوں کو خود کفیل بنانا ہے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن مقامی آمدنی سے حاصل ہوسکے اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے سیکشنوں پر ایک ٹرین چل رہی ہے جو اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ریلوے ملتان ڈویژن شیر شاہ‘ خانیوال‘ سمہ سٹہ‘ کندیاں‘ساہیوال‘ شور کورٹ‘ جھنگ اور دیگر چھوٹے سٹیشنوں کی اراضی پر دکانیں بنا کر کرائے پر دی جائیں گی ۔
ریلوے ارضی