مظفر گڑھ ہسپتال کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا

مظفر گڑھ ہسپتال کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا

قصبہ بصیرہ(نامہ نگار) محکمہ صحت پنجاب کیطرف کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی نمبرنگ کیجاتی ہے۔ضلعی ہسپتال مظفرگڑھ کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔حالانکہ یہی ہسپتال ایک سال قبل فسادات کے حوالے سے مشہور تھا۔گزشتہ دنوں دائریکٹر (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختیار شاہ نے بھی ضلعی ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر وامق الرحمان کے انتظامی امور اور پورے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ایم ایس ڈاکٹر وامق الرحمان نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی کارکردگی بڑھانے اور اس سطح تل لانے میں مجھے ڈی سی او مظفرگڑھ حافظ شوکت علی اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ڈائیلاسز کے مریضوں کے لیے وارڈ چھ بیڈ سے بڑھا کر تئیس بیڈ پر مشتمل کر دیا گیا ہے۔آؤٹ ڈور میں روزانہ دو سے تین ہزار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور مفت ادویات دی جارہی ہیں جبکہ ہفتہ میں پچاس سے ساٹھ آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ ٹی بی،شوگر، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو بھی مکمل سہولیات میسر ہیں۔ہسپتال میں بائیو میٹرک طریقے سے عملے کی حاضری بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایم ایس سمیت تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مظفر گڑھ ہسپتال

مزید : ملتان صفحہ آخر