وزیراعلیٰ کا وژن عوام کو تعلیم یافتہ بنانا ہے،رانا مشہود

وزیراعلیٰ کا وژن عوام کو تعلیم یافتہ بنانا ہے،رانا مشہود

رحیم یارخان ‘ خان پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا فوکس تعلیم ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2016ء میں محکمہ تعلیم کا بجٹ 48% تک بڑھایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کاوژن ہی پنجاب کے عوام کو تعلیم یافتہ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

بنانا (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہے۔وہ خا نپو ر پہنچنے کے بعد ایلیمنٹری کالج خانپور ،لو انکم گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے خا نپو ر کے معائنہ کے بعد ممبر پنجاب اسمبلی محمد اعجاز شفیع کی ر ہا ئش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہم 36000کلاس رومز تعمیر کریں گے ۔ جس پر 45ارب روپے خرچ ہونگے۔جس سے کوئی سکو ل بغیر کلاس رومز کے نہیں رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ہم 75ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں کا رز لٹ 74فیصد ہے جبکہ میٹرک کا رزلٹ 78فیصد ہے اور یہ رزلٹ سرکاری سکولوں کا ہے۔اس موقع پر ممبر پنجاب ا سمبلی چوہدری اعجاز شفیع ،اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا سرا ء،ای ڈی او ایجوکیشن رانا اظہر،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چو ہد ری محمد اکرم،راؤ حامد سعید،ندیم اقبال رحمانی،چوہدری ظفر شفیع،محمد انور عباسی،چوہدری محمد شفیق ککی،محمد شفیق ، چوہدری فاروق،غیاث الدین بلبن قریشی،جام عبد المجید جاوید،حاجی ریاض بلوچ،شاہد سیال اور دیگر افراد موجود تھے۔

رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ترجیحات میں تعلیم و صحت کی بہتر سہولیات سر فہرست ہیں ، تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیم کے لئے گذشتہ دس سالوں سے 485فیصد زائد بجٹ مختص کیا گیا ہے ، سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری اور طالبعلموں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے 14ارب روپے براہ راست سکولوں کے سربراہان کو دئیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی ترجیحات کا تعین کر کے تعلیمی اداروں کا ماحول بہتر بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور ضلع کے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق ، اراکین صو بائی اسمبلی چوہدری اعجاز شفیع، میاں اسلام اسلم، سردار محمد نواز خان رند، مخدوم مسعود عالم، ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران موجود تھے۔انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں نئے تعینات ہونے والے ایجوکیٹرز کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معیار تعلیم میں سنجیدگی کا عمل اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج آپ لوگ اپنی قابلیت کی بنا پر یہاں موجود ہیں سابقہ ادوار میں اساتذہ کی تعیناتی کوٹہ سسٹم پر ہوتی تھی جس نے ہمارے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا .نہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ دلجمعی سے قوم کے مستقبل کی آبیار ی کریں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادروں میں موجود کمپیوٹرز اور مختلف مضامین کی پریکٹیکل لیب کو فعال کیا جائے اور یہ تمام اشیاء طالبعلموں کے استعمال کے لئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا رپورٹس آنے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانپور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر ناقص انتظامی ، صفائی اور آپسی اختلافات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر نے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے عوام کو مستفید کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔اس موقع پر اراکین اسمبلی چوہدری اعجاز شفیع، میاں اسلام اسلم، مخدوم مسعود عالم، سردار محمد نواز خان رند سمیت دیگر نے اپنے حلقہ انتخاب میں موجود تعلیمی ادار و ں کے مسائل بارے آگاہ کیا۔قبل ازیں ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے ضلع میں موجود تعلیمی اداروں اور دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر انہوں نے متوقع سیلاب کے حو الہ سے بھی ضلعی انتظامیہ کے انتظامات بار ے آگاہ کیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)میاں خالد شاہین کی زیر صدار ت ذیلی تنظیموں کے صدو ر و ورکرز پر مشتمل وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ورکر ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔ ایم این اے حمزہ شہباز شریف کو بھی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں کہ وہ ورکروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں۔

رانا مشہود

مزید : ملتان صفحہ آخر