ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے خاکروبوں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ

ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے خاکروبوں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی ...

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تین شفٹو ں میں صفائی کرنے والے درجنوں ملازمین کو دو ماہ سے ٹھیکیدار ریاض بلوچ نے تنخواہیں نہیں ادا کیں جس پر ملازمین کا ٹھیکیدار کے خلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا کامران(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

،زین ،طارق ،رحمن ،زاہد ،رضوان ،ریاض ،شاہد ،جاوید ،ساجد ودیگر نے بتایا کہ دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ہمارے گھروں میں فاقے اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔ جبکہ حکومت نے مزدور کی تنخواہ کم از کم 14000روپے کا اعلان کیا لیکن خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹھیکیدارریاض بلوچ کی من مانی کے باعث ہمیں 7سے 8ہزار روپے تنخواہ دیتا ہے۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیداری نظام کو ختم کیا جائے ۔یادرہے کہ گزشتہ روز خاکروبوں کے احتجاج کے باعث صفائی نہ ہونے سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔صورتحال پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کا عملہ بھی پریشان رہا ۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر