موسیٰ پاک ‘ ملتان ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ 31 اگست تک موخر

موسیٰ پاک ‘ ملتان ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ 31 اگست تک موخر

ملتان(جنرل رپورٹر)ڈ ویژنل ریلوے انتظامیہ کی درخواست پر ریلوے ہیڈ کوارٹرنے موسیٰ پاک اور ملتان ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ 31اگست تک موخر کردیا ہے جس کے باعث نجی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

بس کمپنیوں میں مایوسی پھیل گئی ہے ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن نے دونوں ٹرینوں کو کامیاب بنانے کے لئے ملتان سمیت تمام ریلوے سٹیشن کے سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں اور ہیڈ کوارٹر سے درخواست کی ہے کہ 31اگست تک ٹرینوں کو کامیاب بنانے کے لئے مزید مہلت دی جائے واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے شام 4بجے اور رات 12بجے چلنے والی موسیٰ پاک اور ملتان ایکسپریس کے کرائے پہلے ہی دیگرٹرینوں سے کم کئے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں ملتان سے لاہور کے لئے اے سی پارلر کا کرایہ 750 روپے اے سی بزنس850روپے اے سی لوئر650روپے جبکہ اکانومی کلاس برتھ کا کرایہ 400روپے ہے تاہم کم کرائے ہونے کے باوجود ٹرینوں میں مسافروں کی سو فیصد ریزرویشن ممکن نہ ہوسکی ہے جس پر ریلوے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ان ٹرینوں کو بند کرنے کے لئے ملتان ڈویژن پر دباؤ ہے ۔

موخر

مزید : ملتان صفحہ آخر