شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے سفارشی چیئرمینوں کے کام ترجیحاً شروع

شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے سفارشی چیئرمینوں کے کام ترجیحاً شروع

ملتان(خبر نگار) شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے ٹاؤنز دفاتر کے چکر لگانا شروع کر رہے ہیں جبکہ ٹاؤنز آفیسران نے بھی چیئرمینوں کی سفارش پر ترجیحاً کام کرنا شروع کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ٹاؤنز آفیسران نے ان دنوں پاکستان(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی سفارش کو ترجیح دینا شروع کررکھی ہے اور ان کی نشاندہی پر ان کے علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور نئی سٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے ٹاؤنز کے پاس سٹریٹ لائٹس کی کمی کی وجہ سے چیئرمینوں کو شدید تشویش ہے اور بعض یوسی چیئرمینوں نے زیادہ تعداد میں لائٹس نہ ملنے پر ٹاؤنز آفیسران سے شدید احتجاج کیا ہے اور ان کے علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین

مزید : ملتان صفحہ آخر