میٹرو فلائی اوور کی کارپیٹنگ مکمل، منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

میٹرو فلائی اوور کی کارپیٹنگ مکمل، منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی )ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے فلائی اوور کی کارپٹنگ کا کام نمٹا دیا گیا ہے۔ اس طرح منصوبے کا ایک اہم مرحلہ عبور کر لیا گیا ہے اور منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ میٹرو بس روٹ کی کیرج وے کی روڈ کارپٹنگ کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
گیا تھا۔ 21 میٹرو اسٹیشنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان کی تزئین و آرائش کے علاوہ برقی زینے اور لفٹ کی تنصیب کی جا رہی ہے اور ٹکٹ بوتھ لگائے جا رہے ہیں۔ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے افشار چوک تک فٹ پاتھ کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ افشار چوک سے حافظ جمال روڈ اور بی سی جی چوک تک فٹ پاتھ کی تعمیر سٹون لگانے اور کنکریٹنگ کے مراحل میں ہے۔ اسی طرح پیپلز کالونی سے چوک کمہاراں والا کے درمیان فٹ پاتھ کی تعمیر اور ٹف ٹائل لگانے کا کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ اسی سیکشن کے فلائی اوور پر ایکس پنشن جوائنٹس لگا دیئے گئے ہیں جبکہ نادرن بائی پاس بوسن روڈ سے بی سی جی چوک کے درمیان فلائی اوور کے ایکس پنشن جوائنٹس لگانے کیلئے مختلف ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ چوک کمہاراں والا چوک کی کشادگی کا کام بھی جاری ہے۔ میٹرو بس کے فلائی اوور کے ایکس پنشن جوائنٹس لگانے کے بعد ڈرائیور زکی طرف سے روٹ پر میٹرو بس چلانے کی مشق کا آغاز کیا جائے گا۔