سیاسی دباؤ ‘ ملتان میٹرو پراجیکٹ کے افتتاح کیلئے ڈیڈ لائن جاری

سیاسی دباؤ ‘ ملتان میٹرو پراجیکٹ کے افتتاح کیلئے ڈیڈ لائن جاری

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) حکومت پنجاب نے ملتان میٹرو پراجیکٹ کے افتتاح کیلئے ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کو 6 ستمبر کی تاریخ دیدی گئی ہے ‘ تاکہ ملتان میں میٹرو بس کا افتتاح ہو سکے ۔ بتایا گیا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں میٹرو پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے ‘ اب اس پروجیکٹ پر 24 گھنٹے کام جاری ہے ‘ ہر کمپنی ڈیڈ لائن سے قبل اپنے حصے کا کام مکمل (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کر نا چاہتی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی میں بھی میٹرو بس پروجیکٹ کے افتتاح میں جلد بازی سے کام لیا گیا‘ اس کے پیچھے سیاسی مقاصد تھے جو کہ حکومت پنجاب نے جزوی طور پر حاصل کیے ۔ پاکستان تحریک انصاف ‘ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سیاسی پریشر میں اضافہ کے بعد حکومت پنجاب اب ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کی جلد تکمیل چاہتی ہے لیکن زمینی صورتحال حقائق کے منافی ہے لیکن حکومت کے پاس سیاسی دباؤ سے نکلنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ وہ ملتان میں میٹرو بس پروجیکٹ کا افتتاح کر دے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر