چانسلر جامعہ زکریا آج سابق رجسٹرار منیر حسین کے کیس کی سماعت کرینگے

چانسلر جامعہ زکریا آج سابق رجسٹرار منیر حسین کے کیس کی سماعت کرینگے

ملتان(سٹاف رپورٹر) چانسلر /گورنر آج زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ملک منیر حسین کے کیس کی سماعت کریں گے ، سپریم کورٹ نے چانسلر کو ہدایت کی تھی کہ وہ یونیورسٹی کے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

معطل رجسٹرار ملک منیر حسین کی شنوائی کرکے اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں‘یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر فاروق اور ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد لاہور روانہ ہوگئے ہیں رجسٹرار ڈاکٹر فاروق ایڈمن ٹو کے ڈپٹی رجسٹرار کو ساتھ لے گئے ہیں جبکہ یہ کیس ایڈمن فرسٹ کا ہے جس کے ڈپٹی رجسٹرا ریاض شیخ ہیں ذرائع کادعویٰ ہے کہ قانون سے نابلد ہونے کی وجہ سے رجسٹرار اپنی مدد کیلئے اعجاز احمد کو ساتھ لے گئے ہیں۔

سماعت

مزید : ملتان صفحہ آخر