الیکشن کمیشن نے زرافہ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر پابندی عائدکر دی

الیکشن کمیشن نے زرافہ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر پابندی عائدکر دی

ملتان (خبر نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ آفیسران کو زرافہ کا انتخابی نشان الاٹ نہ کر نے کی ہدایت جاری کردی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جانب سے یونین کونسلوں ‘ ڈسٹرکٹ کونسل ‘ میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشن سمیت میٹرو پولیٹن کے انتخابات میں زرافے کے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی اور ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی امیدوار کو زرافہ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے تو اس سے یہ نشان واپس لیکر دوسرا نشان الاٹ کیا جائے ۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نشان کسی مخصوص سیاسی پارٹی کو الاٹ کیا گیا ہے ۔

انتخابی نشان

مزید : ملتان صفحہ آخر