حساس اداروں کا عطاء کالونی میں سرچ آپریشن ‘3 مشکوک افراد گرفتار

حساس اداروں کا عطاء کالونی میں سرچ آپریشن ‘3 مشکوک افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،JTT,CTD،اور حسا س اداروں کا تھانہ بی زیڈ کے علاقے عطا کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

آپریشن دن11بجے سے شام 6بجے تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل باریکی سے چیک کیا گیا، علاقے میں موجود گھروں اور مارکیٹس کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دوران 3مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، علاقے میں سرچنگ کے دوران1ناجائز ہتھیار بھی برآمد ہوئے جوکہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے.

مزید : ملتان صفحہ آخر