شارجہ جانے والی فلائٹ کا مسافر ائیر پورٹ سے غائب

شارجہ جانے والی فلائٹ کا مسافر ائیر پورٹ سے غائب

ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان سے شارجہ جانے والی فلائٹ کا مسافر اےئر پورٹ سے غائب ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ مظفر گڑھ کا رہائشی نذیر احمد اےئر عریبیہ کی فلائٹ سے رات8:55پر شارجہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

جانے کے لئے امیگریشن کا عمل مکمل کروا کر روانگی کے لئے لاؤنج میں بیٹھا تھا بورڈنگ کے عمل کے دوران مسافروں کو بلایا گیا تو نذیر احمدغائب تھا مسافر غائب ہونے کی ذمہ داری اے ایس ایف سٹاف اور ایف آئی اے اہلکاروں پر عائد کی جارہی ہے کیونکہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کے دوران پرواز کے عمل کی تکمیل کے بعد مسافر کا خیال رکھنا انکی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر خود گیا ہے کیونکہ مسافر بہانے سے پاسپورٹ پر روانگی ڈاک ٹکٹ کا استعمال کرسکتے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر