کراچی سے ساہیوال تک کول سپیشل ٹرین کی آزمائشی رپورٹ مرتب

کراچی سے ساہیوال تک کول سپیشل ٹرین کی آزمائشی رپورٹ مرتب

ملتان(جنرل رپورٹر)وفاقی وزارت ریلوے نے جنوری2017سے قبل کول سپیشل ٹرین چلانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر کے افسران کی نگرانی میں کراچی سے ساہیوال تک کول سپیشل ٹرین کو آزمائشی طور پر چلاکر (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

رپورٹ مرتب کرلی ہے بتایا جاتا ہے کہ کول سپیشل ٹرین کے لئے کراچی سے29اوپن ویگنوں پر مشتمل ٹرین جس کی ایک ویگن میں60ٹن فاسفیٹ لوڈ کی گئی تھی کو آزمائشی طور پر کول پلانٹ ساہیوال تک100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا گیا بعد ازاں ٹرین کو پیراں غائب لا کر فاسفیٹ خالی کی گئی آزمائشی طور پر چلائی جانے والی ٹرین کی کارکردگی جانچنے کے لئے ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ڈپٹی چیف انجینئر نارتھ‘ ڈپٹی سی او پی ایس سیفٹی‘ڈی ٹی ایم ای ‘ڈپٹی سی او پی ایس پاور پرمشتمل ٹیم ہمراہ تھی جس نے اپنی رپورٹ مرتب کرلی ہے اور آزمائشی ٹرین کو کامیاب قرار دیا ہے ذرائع کے مطابق پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے تحت ریلوے منصوبہ مکمل ہونے پر مذکورہ ٹرین کی بوگی میں60ٹن وزن کی صلاحیت سے بڑھا کر70ٹن کی جائے گی ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جنوری2017سے قبل کول پلانٹ ساہیوال کو سپلائی شروع کردی جائے گی۔

آزمائشی رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر