ٹی ایم ایز کو پنشن کیسز کی ادائیگی سے قبل ضروری دستاویزات لازمی قرار

ٹی ایم ایز کو پنشن کیسز کی ادائیگی سے قبل ضروری دستاویزات لازمی قرار

ملتان ( خبر نگار ) پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے صوبہ بھر کے لوکل کونسل سروسز کے ریٹائر ہونیوالے آفیسران و ملازمین کے پنشن کیسز کی ادائیگی سے قبل ضروری دستاویزات کی فراہمی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کو لازمی قرار دیدیا ہے اور سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی ہدایت پر ڈائریکٹر فنانس نے صوبہ بھر کے ٹی ایم ایز کو پنشن کیسز کی پیمنٹ سیق قبل 17 ضروری دستاویزات کی فراہمی کی باقاعدہ لسٹ جاری کر دی ہے ‘ لسٹ کے مطابق آفیسر ‘ آفیشل کے پنشن کیس کی حتمی منظوری سے قبل ریٹائر ہونیوالے شخص کی درخواست کو رنگ لیٹر کے ذریعے بھجوانے ‘ سروس بک ‘ سروس اسٹیٹمنٹ اور ایل پی سی اصل ‘ مجاز اتھارٹی کی طرف سے جاری ہونیوالے پنشن آرڈر ‘ پنشن پیپر ‘ لسٹ آف فیملی ممبرز جو کہ ریٹائر ہونیوالے ملازم ‘ آفیسر کی طرف سے باقاعدہ تصدیق شدہ اور نادرا کی طرف سے بھی تصدیق شد ہ ہوں ‘ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی ‘ آخری کمپیوٹرائزڈ پے سلپ ‘ نو ڈیمانڈ اور آڈٹ پیروں ‘ انکوائری زیر التواء نہ ہونے کے سرٹیفکیٹ ‘ انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ ‘ سروس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ 6 تصدیق شدہ فوٹو سمیت کل 17 ضروری دستاویزات لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔

پنشن کیسز

مزید : ملتان صفحہ آخر