میگا سکینڈلز کے حوالے سے سخت ترین ایکشن کی پالیسی تیار کرلی ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

میگا سکینڈلز کے حوالے سے سخت ترین ایکشن کی پالیسی تیار کرلی ،ڈائریکٹر اینٹی ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ملک رمضان نے کہا ہے کہ اب میگا سکینڈلز کے حوالے سے سخت ترین ایکشن کی پالیسی تیار کرلی گئی ہے پنجاب پولیس بوگس بھرتی سکینڈل،بی زیڈ یو کرپشن سکینڈل اور نقل کیس کی انوسٹی گیشن آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

بہت جلد طاقتور ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان ریجن میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے۔پنجاب پولیس بوگس بھرتی سکینڈل میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور آڈیٹرزکا کردار سامنے آیا ہے اس لئے تفتیش کا عمل طویل ہوا ہے جس کا جتنا کردار ہے اسے اتنی سزا ملے گی۔بوگس بھرتی سکینڈل میں محکمہ پولیس کے بڑے افسران کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ان کو صفائی کو پورا موقع دیا جائے گا انہوں نے کہا لوکل گورنمنٹ ملتان کے صرف ایک کیس میں لاکھوں روپے کی کرپشن پکڑلی گئی ہے اس کیس میں ایکسین لوکل گورنمنٹ شہزاد رضا،اسسٹنٹ انجینئرز حبیب اللہ خان طاہر یوسف اور کنٹریکٹر خاور حیات کے خلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشل ایکشن منظور کرلیا ہے اس کیس میں ٹھیکیدار مفرور ہے جبکہ باقی ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرالی ہے انہوں نے کہا جیسے ان ملزمان کی ضمانت خارج ہوئی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا انہوں نے لوکل گورنمنٹ،محخمہ فوڈ،ایم ڈی اے اور ٹی ایم ایز کے خلاف انکوائری فائنل مرحلہ میں داخل ہوگئیں عنقریب کرپشن میں ملوث بڑے نام قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

ملک رمضان

مزید : ملتان صفحہ آخر