گا ڑیو ں مکا نات کا مکمل ریکا ر ڈ رکھنا ضروری ہے،مکیش کما ر

گا ڑیو ں مکا نات کا مکمل ریکا ر ڈ رکھنا ضروری ہے،مکیش کما ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلا ف جا ر ی مہم کو تیز کیا جا ئے ۔اہم شا ہراہو ں پر با قا عدہ چیکنگ کے لئے محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے افسرا ن پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جا ئیں اور ایک جا مع مہم کے ذر یعے مطلو بہ نتا ئج حا صل کئے جا ئیں ۔یہ با ت انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ اور ڈائریکٹر ایکسا ئز شعیب احمد صدیقی نے بھی شر کت کی ۔ڈائریکٹر جنر ل شبیر احمد شیخ نے وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کو محکمہ کی کا ر کر دگی اور ٹیکس کے اہدا ف کی وصولی سے متعلق آگا ہ کیا ۔صوبا ئی وزیر نے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے لئے ون ونڈو کی سہو لت کو مزید فعال کریں تا کہ سوک سینٹر آنے والے افرا د کو پریشا نی کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت یہ با ت ضروری ہے کہ تما م گا ڑیو ں اور ان کے ما لکا ن کا مکمل ریکا ر ڈ مو جو د ہوتا کہ کسی بھی قسم کی دہشت گر دی کے خطر ے سے نمٹا نا آسا ن ہو ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ ایکسا ئز تما م اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ مر بو ط را بطے میں ہیں اور جب تک سب مل کر کا م نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اپنے اہدا ف حا صل نہیں کر سکیں گے ۔مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سخت ہدا یا ت جا ری کیں کہ عوام کو ہر سطح پر سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں اور محکمو ں سے کرپشن کا ہر ممکن خا تمہ کیا جا ئے ۔