سیاسی جماعت کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سیاسی جماعت کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پیر کو سعود آباد پولیس نے ملزم ظفر عباس عرف عامر بھورو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ظفرعباس کو 3روز کے جسمانی ریمانڈ پر سعود آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر