حمزہ قتل کیس،عدالت کا عینی شاہدین کو پیش کرنے کا حکم

حمزہ قتل کیس،عدالت کا عینی شاہدین کو پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حمزہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔عدالت نے کیس کی عینی شاہدین کو آج (منگل)پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پیر کو کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عینی شاہدین کو پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عینی شاہدین کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔ حمزہ قتل کیس میں ملزم شعیب نوید،ڈرائیورمشتاق،ادریس اورعمل رحمان نامزد ہیں ۔کیس کا ایک ملزم عمل رحمان تاحال مفرور ہے۔ کیس کی مزید منگل کو ہوگی ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر