اسلام آباد میں فائرنگ ، میاں سومرو کا بھانجا قتل ، غفلت برتنے پر ایس ایچ او شالیمار معطل

اسلام آباد میں فائرنگ ، میاں سومرو کا بھانجا قتل ، غفلت برتنے پر ایس ایچ او ...

 اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ٹین میں سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ملزمان کی گرفتاری میں غفلت برتنے پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر ذوالفقار علی کو معطل کر دیا معتبر ذرائع کے مطابق رات گئے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں راجہ ارشد اور ملک طارق گروپ کے درمیان کسی تنازعہ پر جھگڑا ہوا اور بات تھانے تک جا پہنچی جہاں پر پولیس نے دونوں گروپوں کے درمیان صلح کروا دی تاہم تھانے سے نکل کر دونوں گروپوں میں ایف ٹین تھری کے سروس روڈ پر پھر تصادم ہوگیاپولیس کے مطابق راجہ ارشد گروپ کی فائرنگ سے ملک طارق زخمی ہوا اور اس جھگڑے میں صلح کیلئے کوشش کرنے والے سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے ملک فہد کو گولیاں لگیں جس سے وہ موقعہ پر ہی جان بحق ہو گیا ورثہ کی جانب سے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ ملک فہد کی لاش سرد خانے میں رکھی گئی ہے اور آج اسکا بھائی لندن سے واپس آئے گا تو لاش اسکے حوالے کے جائے گی بعدازں ایس ایس پی اسلام آباد کے نوٹس میں آنے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر کے انسپکٹر فیاض رانجھا کو ایس ایچ او شالیمار تعینات کرتے ہوئے ملک فہد قتل کیس کی تفتیش کے لیے وفاقی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی غلام محمد باقر کر رہے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم میں آج ہی چارج سنبھالنے والے ایس ایچ او فیاض رانجھا اور متعلقہ سب انسپکٹر شامل ہیں ادھر ہسپتال ذرائع کے مطابق فہد ملک کو چار گولیاں لگیں دائیں گال پر لگنے والی گولی ماتھے سے نکل گئی جو کے جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ دوسری گولی ناک کے قریب لگی تیسری گولی کمر میں لگ کر سامنے سے نکل گئی جبکہ چوتھی گولی گردن کو چھوتی ہوئی نکل گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر