شرح خواندگی میں اضافہ سوچ کی تبدیلی سے مشروط ہے،جام مہتاب

شرح خواندگی میں اضافہ سوچ کی تبدیلی سے مشروط ہے،جام مہتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرا چی (اسٹاف رپورٹر )صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ صو بے میں تعلیم عا م کر نے اور شرح خوا ندگی کو 100فیصد کر نے کے لئے ہمیں اپنے رویو ں میں تبدیلی لا نی ہو گی ۔جا مع پا لیسی کے فقدا ن کے باعث ہم تعلیمی میدا ن میں مطلو بہ نتا ئج حا صل نہیں کر سکتے ہیں ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں مختلف وفو د سے گفتگو اور اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ جنو بی ایشیا ء کے مما لک سر ی لنکا ،ما لدیپ ،ایرا ن اور ملا ئشیا جیسے مما لک کی مثا لیں ہما ر ے سامنے ہیں جنہو ں نے کم وسا ئل کے با وجو د 90فیصد سے زا ئد شر ح خو اندگی کے ہدف کو حا صل کر لیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایما ندا ر ی سے کا م کریں اور تعلیم کے پھیلا ؤ کے لئے نیک نیتی سے کا م کریں ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ عما رتو ں کی بہتری پر خر چ کرنے کے بجا ئے اسا تذہ پر زیا دہ تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔معیا ر تعلیم کو بہتر بنا نے کی اشد ضرورت ہے ۔کم لا گت کی عما رتیں چل سکتی ہیں لیکن اچھے اور قا بل اسا تذہ کے بغیر تعلیم کی تر قی ممکن نہیں ہے ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تعلیم اور صحت کے شعبو ں پر خصو صی توجہ مر کو ز رکر رکھی ہے اور عوام جلد ہی اس کے ثمرا ت بہرہ مند ہو سکیں گے ۔انہو ں نے عوام سے بھی در خواست کی کہ وہ حکومت کے مثبت کا مو ں میں حکومت کا ہا تھ بٹا ئیں تا کہ ترقی کے عمل کو تیز تر کیا جا سکے ۔