نثارکھوڑو17سے28اگست تک مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے

نثارکھوڑو17سے28اگست تک مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر خوراک وپارلیمانی اموراور پی پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نثار احمد کھوڑو17سے28اگست تک سندھ کے مختلف اضلاع کا تنظیم سازی کے حوالے سے کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ دورہ کرینگے ۔پروگرام شیڈول کے مطابق نثار کھوڑو 17اگست منگل کے دن صبح 10بجے تھرپارکر ایٹ مٹھی میں اجلاس میں شرکت کرینگے جبکہ اسی روزشام کو 5بجے عمر کوٹ میں ورکرز اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اسی طرح 18اگست جمعرات کے دن صبح 10بجے میرپورخاص جبکہ اُسی دن شام کو 5بجے سانگھڑمیں ورکرز اجلاس منعقدکرینگے اسی طرح 19اگست جمعہ کے دن صبح 10بجے شہیدبینظیرآبادضلع کے ورکرزکے اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ اسی دن شام5بجے جام شورومیں اجلاس کی صدارت کرینگے۔علاوہ ازیں نثاراحمد کھوڑو26اگست جمعہ کے دن صبح 10بجے دادوضلع میں ورکرز اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ اسی روزشام 5بجے لاڑکانہ میں ورکرزاجلاس میں شرکت کرینگے۔نثار احمد کھوڑو 27اگست بروزہفتہ کی صبح کو 10بجے قمبرشہدادکوٹ میں جبکہ اسی دن شام کو 5بجے جیکب آباد میں ورکرز اجلاس کی صدارت کرینگے۔اس طرح وہ28اگست اتوار کے دن صبح کو 10بجے کشمورضلع میں ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرینگے اور اسی دن شام کو 5بجے پی پی پی ضلع شکارپورمیں ورکرز اجلاس میں شرکت کرینگے۔نثار احمد کھوڑو متعلقہ ضلع کے ذمہ داران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ورکرزاجلاس میں پارٹی ورکرز کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر