طلال چوہدری صرف بڑ بولے ہیں،ڈاکٹرشاہد ہ رحمانی

طلال چوہدری صرف بڑ بولے ہیں،ڈاکٹرشاہد ہ رحمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این ایز ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور شازیہ مری نے مسلم لیگی رہنما طلال چوہدری کے اس رد عمل پر جو انہوں نے سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر کے بیان پر ظاہر کیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری صرف بڑ بولے ہیں اور اونچی آواز میں بول کر یہ سمجھتے ہیں کہ سچ اور حق کا گلا گھونٹا جاسکتا ہے۔ طلال چوہدری صرف فٹنس کی بات کرنے کے بجائے سندھ کے نوجوان وزیر کھیل کے سوالات کے جوابات بھی اگر دیدیتے تو عوام کے سامنے یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آجاتی کہ کس طرح سندھ کے وسائل اور دولت پنجاب کی تعمیروترقی کیلئے بے دریغ خرچ کی جارہی ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری نے سندھ کے وزیر کھیل کے 50 پش اپس چیلنج کو تو قبول کر لیا ہے لیکن سندھ کے وسائل پر قبضے کی بات وہ گول کر گئے۔ جہاں تک کارکردگی کا سوال ہے تو طلال چوہدری پنجاب کے وہ خادم اعلیٰ اور وزیراعظم سے پوچھ کر قوم کو آگاہ کریں کہ الیکشن کے دوران انہوں نے قوم سے جو بڑے بڑے وعدے کئے تھے اور جنہیں پورا نہ کرسکنے پر اپنا نام تک تبدیل کرنے کا کہا تھا وہ وعدے کہاں گئے۔ انہوں نے طلال چوہدری سے سوال کیا کہ وہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ ان کا صوبہ پنجاب قومی خزانے میں کتنا حصہ ڈالتا ہے اور سندھ کا کتناحصہ ہوتا ہے اس کے علاوہ سندھ کا جائز حق دبانے کا بھی حساب کتاب زراقوم کے سامنے بھی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور آئی ٹی کا دور ہے لہذا طلال چوہدری اول فول بیانات کے ذریعے قوم بالخصوص سندھ کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔