وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی مشترکہ ذمہ داری ہے ،عبدالسبحان
مردان ( بیورورپورٹ ) سابق صوبائی وزیراطلاعات عبدالسبحان خان نے کہاہے کہ پاکستان اللہ تعالی کی طرف رمضان المبارک کا عطیہ ہے ،پاک فوج ضر ب غصب میں خون کے نذرانے دے رہے ہیں وہ گوجرگڑھی اسلام نگر میں جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت لیگی رہنما محمد اسلام خان نے کی دیگر مقررین میں جاوید خان ،اسلام خان لوند خوڑ،نسیم خان ایڈوکیٹ اوردیگر شامل تھے عبدالسبحان خان نے کہاکہ وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تقریب میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعائیں مانگی گئیں جبکہ ایک قرارداد میں نویں کلاس کے نصاب میں شامل انگریزی کتب میں پختونوں کے ہیرو ملک کالوخان کے حوالے سے شائع شدہ مضمون کوخارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے پختونوں کے غیرت للکارنے کے مترادف قراردیاہے۔