کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ،ناظم عاصم خان

کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ،ناظم عاصم خان

پشاور(کرائمز رپورٹر )ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبر ارباب وقاض کے ہمراہ ترناب فارم میں سپورٹس میلہ میں شرکت ‘ والی بال میچ بھی دیکھا جبکہ جیتنے والی ٹیم کے لئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبر ارباب وقاض کے ہمراہ ترناب فارم میں جاری سپورٹس میلہ میں شرکت کی اس میلے میں مختلف گیمز کاانعقاد جاری ہے جس میں بیڈمنٹن ‘ کرکٹ ‘ والی بال‘ رسہ کشی ‘کبڈی اور دیگر میچز جاری ہے جس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گذشتہ روز سپورٹس میلہ میں والی بال میچ دیکھا جس میں بلا ل بانڈہ اور ارمڑ کی ٹیموں کے مابین جوکہ بلال بانڈہ نے جیت لیا اس موقع پر ضلع ناظم نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور انکے لئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہاکہ ضلعی حکومت اپنے قائد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ضلعی حکومت بہترین سہولیات فراہم کریں اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہت جلد ضلعی حکومت پشاورکے چاروں ٹاوئنز میں سپورٹس کمپلیکس بنائے گی جس کے لئے چاروں ٹلاؤن میں سینکڑوں کنال اراضی خریدی جاچکی ہے اور اسی سال چاروں سپورٹس کمپلیکس پر کام کاآغاز کردیاجائیگا انہو ں نے کہاکہ صحت منڈ معاشرے کی تشکیل کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیاجائیگا اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے جبکہ مالی 2016-17 کے ضلعی بجٹ میں سپورٹس کیلئے خاطر خواہ رقم مختص کردی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر