ڈیرہ ،علاقہ ملانہ سے قتل شدہ نعش برآمد

ڈیرہ ،علاقہ ملانہ سے قتل شدہ نعش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پروآ پولیس نے علاقہ ملانہ سے قتل شدہ شخص کی نعش برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ ملانہ میں ایک شخص کی قتل شدہ نعش موجود ہے ۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا ۔اور اس کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر