ٹاؤن ون کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،1 ٹرک سامان پر قبضہ

ٹاؤن ون کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،1 ٹرک سامان پر قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)ٹاؤن ون کا گھنٹہ گھر اور ہشتنگری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘ ایک ٹرک سامان ضبط جبکہ درجنوں ہتھ ریڑھیاں تو ڑ دی گئیں تفصیلات کے مطابق ناظم ٹاؤن زاہد ندیم کی ہدایت پر ٹی او آر مقصود باچا ‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچا نے گھنٹہ گھر اورہشتنگری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران انہوں نے دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا جبکہ درجنوں ہتھ ریڑھیوں کو قبضہ میں لیکر تو ڑ دیا ۔