ڈیرہ مین امن وامان سے متعلق کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں ، ناصر درانی

ڈیرہ مین امن وامان سے متعلق کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں ، ناصر درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے اہلکاروں کو دوہری قتل کے اندھے کیسوں کا کامیابی سے سُراغ لگا کر ملزموں کو گرفتار کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازاتفصیلات کے مطابق قتل کے ایک اندھے مقدمے میں خاتون اور اس کی بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ملزم کا سی ڈی آر ڈیٹا کے ذریعے سُراغ لگا کر اُن کو کراچی سے گرفتار کرلیا اور اُن سے آلہ قتل بھی برآمد کیا ۔ بعد ازاں ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کر لیا۔ اسی طرح قتل کے ایک اور اندھے کیس میں نامعلوم ملزمان نے 15 سالہ چرواہے محمد ارشد کو ذبح کرکے اُن کی بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے ملزموں حکیم اور گلاب پسران آدم گل سکنہ وانا جنوبی وزیرستان کا کامیابی سے سُراغ لگا کر اُن کو گرفتار کیا اور اُن سے چوری شدہ بکرے بھی برآمد کئے۔ مقامی لوگوں اور میڈیا نے دونوں واقعات میں مقامی پولیس کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایوارڈ دینے کی سفارش کی تھی۔ آئی جی پی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں واقعات میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کڑی سے کڑی ملاکر پیشہ ورانہ تفتیش اور دن رات سخت کوششوں کو سراہا ۔آئی جی پی نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کو امن و آمان متعلق کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں۔ اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ ہر واقعے کو بطور چیلنج قبول کرلیں اور اس کو ورک آؤٹ کرنے کے لیے سخت پیشہ ورانہ کوششوں کو اپنا شعار بنائیں۔ آئی جی پی نے اس موقع پر کینٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں ایس ایچ اُو سب انسپکٹر محمد عدنان، انوسٹی گیشن انچارج سب انسپکٹر غلام بشیر خان، اے ایس آئی ذکی الدین اور کانسٹیبلان فرمان علی، محمد اصغر اور تیمور یاسر اور پہاڑ پور سرکل کے ایس ڈی پی اُو غازی مرجان خان، ایس ایچ اُو پہاڑ پور سب انسپکٹر سیف الرحمن، انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر یوسف خان، اے ایس آئی محمد ایوب، ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل اور کانسٹیبل محمد شریف کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔