پشاور کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 144گرفتار

پشاور کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 144گرفتار

 پشاور(کرائمز رپورٹر)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 114گران فروشوں کو گرفتار کر لیاتفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رسہیل عزیز نے ہشتنگری اور جی ٹی روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے 28 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمود احمد نے گلبہار کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے 17 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے فقیر آباد اور پہاڑی پورہ کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے 32 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے بھانہ ماڑی کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے 12 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے تہکال کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے 25 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر