ایس ایس پی آپریشنز کا پولیس کی مختلف چوکیوں کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز کا پولیس کی مختلف چوکیوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپور ٹر)ایس ایس پی آپریشنزپشاور نے پیر کے روز قبائلی علاقوں سے متصل باؤنڈری پر واقعہ مختلف پولیس چوکیوں ، چیک پوسٹوں اور ناکہ بندیوں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پولیس ، سکیورٹی فورسز اور ایف سی کے جوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جبکہ متعلقہ پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پی کے سامنے درپیش مسائل پیش کئے جس پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ایس ایس پی نے پولیس افسران کو بتایا کہ پشاور کے تمام داخلی راستوں پر فل پروف سکیورٹی انتظامات اور ناکہ بندیوں پر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی تاکہ کوئی بھی ناخشگوار واقعہ رونما نہ ہوتفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے قبائلی علاقوں سے متصل شیخان، طور کانڑے، سپین قبر، عزیز مارکیٹ اور دیگر مقامات پر واقع چیک پوسٹوں، چوکیوں اور ناکہ بندیوں کا اچانک دورہ کیا وہاں پر ڈیوٹیاں انجام دینے والے پولیس ، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں سے مل کر ان میں نقد انعامات تقسیم کئے بعد ازاں پولیس جوانوں کو پانی، جائے رہائش، پنکھے اور چھٹیوں سے متعلق مسئلے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کردیئے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے جوانوں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ناکہ بندیوں اور داخلی راستوں پر سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائے تاکہ کسی قسم کا ناخشگوار واقعہ رونما نہ ہوکیونکہ پشاور کے ذیادہ تر داخلی راستے قبائلی پٹی سے ملے ہوئے ہیں اور تخریب کاری کیلئے یہی راستے استعمال ہوسکتے ہیں جس کا راستہ روکنا اور عوام کو حفاظت دینا ہمارا اولین فرض ہیں ۔