شانگلہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار
الپور ی (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شانگلہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری، مسلسل بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔گرم علاقوں والے مہمان سیا حوں کا موسم سے لطف اندوز ،شانگلہ جون کے مہینے میں بھی سرد ی کا احساس کراتا ہے،سیاحوں کی بات چیت ۔ وادی شانگلہ میں بارش کے بعد یخ بستہ ہوائیں شروع۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور گرد ونواح میں جمعے کے روز صبح سے شروع ہونے والی بارش اتوار کے شام اور پیر کے در میانی شب کو بھی جاری رہی ،مسلسل بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے،شانگلہ کے پورن ،الوچ،یخ تنگے،مارتونگ،الپوری کے لیلونی ،ڈھیرئی،غوربند ،کروڑہ،رانیال ۔شاہپور کے کوز کانا،بورشٹ،داموڑئی،اجمیر،الندر،اور بشام میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ۔مسلسل تیسرے روز بارش سے سیاحوں کا شانگلہ کی طرف رخ کر دیا ۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا پیشن گوئی کی ہے ۔