سخاکوٹ میں متحدہ ٹریڈ یونین کی زندہ باد ریلی

سخاکوٹ میں متحدہ ٹریڈ یونین کی زندہ باد ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) سخاکوٹ متحدہ ٹریڈ یونین کی جاب سے سخاکوٹ بازار میں ایک زبردست پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ،متحدہ ٹریڈ یونین کے صدرحمید خان لالا کررہے تھے۔ پاکستان زندہ باد ریلی میں تحصیل نا ظم عبدالرشید بھٹو نائب ناظم اعظم جھاڑے اوراسسٹنٹ کمشنر شہاب محمد خان نے شرکت کی ۔ انتظامیہ کی جانب سے پرگرام انتہائی سادہ ا ور ذیادہ پرہجوم پروگرام سے منع کیا گیامگر اس کے باو جود ریلی میں اور پروگرامات مالاکنڈ لیویز میں پرچم کشائی ۔ گورنمنٹ اور پرا ئیوٹ سکولوں میں کی گئی، انتطامیہ کی جانب سے مکمل طور پر سیکورٹی کی انتظامات کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ متحدہ ٹریڈ یونین کی جاب سے سخاکوٹ بازار میں ایک زبردست پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت متحدہ ٹریڈ یونین کے صدرحمید خان لالا کررہے تھے۔ریلی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین تاجر برادری ، سکولوں کے استاتذہ سکولوں کے بچوں اور نوجوانوں نے موٹرسائیکلوں پر جھنڈے لگاکر محب وطن کا زندہ ثبوت دی ۔ ریلی سخاکوٹ اڈہ سے شروع ہوکر لیویز چیک پوسٹ تک واک کی۔ جوکہ ایک بڑی جلوس کی شکل اختیار کی جس میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔جلوس سخاکوٹ بس سٹاپ پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کی۔ جلسہ سے سابق ضلعی ناظم حاجی فدا محمد خان مولانا شمس الحق، حضرت گل ،تحصیل نا ظم عبدالرشید بھٹو نائب ناظم اعظم جھاڑے اور دیگر مقرین نے خطاب کے دوران کہ پاکستان کسی نے تحفے میں نہیں دیا بلکہ یہ ہمارے اباؤ اجداد کے طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے اور اس ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے جوانوں اور عوام نے جسم سے بم باندھا اور اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ وہی تاریخ دھرا سکتے ہیں اس ملک کا دفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے انہوں نے کہا ازادی ہی اصل زندگی ہے ازادی کی نعمت غلام قوم سے معلوم کی جا سکتی ہے ۔ تقریب میں سکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ، ملی نغمے ار ور نوجوانوں تن سازی جبکی بچوں میں اانعامات تقسیم کی گئی ۔