پورن میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ،قاتل گرفتار

پورن میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ،قاتل گرفتار

پورن(بیورورپورٹ)چوگا پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا ،پنجابی تبلیغی کا قاتل گرفتار، ایس ایچ او عثمان منیر نے چھاپہ مارکر 2دن قبل قتل ہونے والے پنجابی تبلیغی کے قاتل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق 2دن قبل گاؤں ماچکنڈئی کے قریبی علاقہ بیلاکے ایک مسجد میں ایک تبلیغی جسکا تعلق پنجاب سے تھا کو مسجد کے وضوخانہ میں قتل کیا گیا تھا ڈی پی او شانگلہ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ایس ایچ او چوگا عثمان منیر خان نے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او عثمان منیر نے ٹیم کے ہمراء نہایت مہارت سے جائے وقوعہ کے تصاویراور اردگرد کے حالات کا سائسی بنیادوں پرتفتیش شروع کی کئی لوگوں کو پکڑے اوررہاکئے باربار چھاپے مارنے سے وہ واقع کی تہہ تک پہنچنا چاہتے تھے اس بار چھاپے میں ایس ایچ او عثمان منیر نے اپنے ساتھ انسپکٹر شاہ حسین،ایچ سی مجیداللہ اورایچ سی بہادرخان کے ہمرا چھاپہ مارا ہر ایک سے پوچھ گچھ کے دورانہوں نے سمیع اللہ ولد وڑوکے بعمر21/22سال کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیاان سے پوچھ گچھ شروع کی ملزم سمیع اللہ نے اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے نت نئے بیانات دئے جسکی بنیاد پر سمیع اللہ کو حوالات میں بند کرلیااور کہا کہ میں نے مقتول کو غلطی سے گولی ماری ہے جس کے نتیجے میں تبلیغی موقع پر دم توڑدیاچوگا پولیس مذید تفتیش کررہی ہے کہ ملزم نے یہ ظلم کیوں کیا اور رات گیارہ بجے مسجد کے غسل خانے میں کس لئے آیاتھاالہ قتل ابھی تک برآمد نہیں ہوا البتہ ملزم بہت جلد اس قتل کا سبب اگل دیگا یادرہے کہ تبلیغی جماعت کے رکن کے قتل پر عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے ایس ایچ او چوگا عثمان منیر اور اسکے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملزم کی گرفتاری سے علاقہ بدنامی سے بچ گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر